آن لائن ایشین سینئر چیس چمپئن شپ آج شروع ہوگی

آن لائن ایشین سینئر چیس چمپئن شپ آج شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ آج شرو ع ہوگی۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے گفتگو کرتے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سے قبل یہ چیمپئن شپ 13 جولائی سے شروع ہونی تھی، جس کو تین دن کے لئے ملتوی کیا گیا تھا اب یہ چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی اور ایونٹ میں پاکستان سمیت 50 سے زائد ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ان ممالک کو سات زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو 3.2 زون میں بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، نیپال اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 14 کھلاڑی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے۔