اکیڈمی میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہوں،شبنم مجید

اکیڈمی میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہوں،شبنم مجید

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار ہ شبنم مجید نے کہا کہ میں نے نعتیہ مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی تھی اور اس کے بعد پی ٹی وی سے بچو ں کے پروگرام ”ریشماں“میں حصہ لیا جہاں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔ استاد نصرت فتح علی خان نے میری گائیکی کو دیکھتے ہوئے موسیقار ایم اشرف سے کہا کہ میں اس لڑکی سے ملنا چاہتا ہوں اور میں اتنے بڑے گلوکار کے اس پیغام پر حیرت زد ہ ہو گئی تھی اور میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے استاد نصرت فتح علی خان کی کمپوزیشن میں دس گانے گائے اور اس کے بعد میری کامیابیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

آج میں اپنی اکیڈمی میں ملک بھر سے آنے والے بچوں کو موسیقی کی تعلیم دے رہی ہوں اور جب تک سانسیں باقی ہیں اسے فریضے کی طرح سر انجام دوں گی۔شبنم مجید نے کہا ہے کہ حادثاتی طو رپر گلوکاری کے میدان میں آئی،مجھے فخر ہے کہ میں نے نامور گائیک استاد نصرت فتح کی کمپوزیشن میں دس گیت گائے۔

مزید :

کلچر -