پروگرام ”ریڈیو کلینک“ پروفیسر ڈاکٹر ذرفشاں طاہرسمیت دیگرکی شرکت

پروگرام ”ریڈیو کلینک“ پروفیسر ڈاکٹر ذرفشاں طاہرسمیت دیگرکی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروگرام ”ریڈیو کلینک“ میں ڈین آف پبلک ہیلتھ،پروفیسر ڈاکٹر ذرفشاں طاہر،یورالوجسٹ ڈاکٹر واجد علی اور ماہر نفسیات ڈاکٹر شہزاد اسلم باجواہ کی شرکت،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کا کا موضوع وبائی امراض سے تحفظ اور ان کا تدارک تھا گفتگو کے آغاز میں ڈاکٹر ذرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ وبائی امراض 4 طرح سے پھیلتے ہیں جن میں بیکٹیریا،وائرس،فنگس اور پیراسائٹس انفکیشنز شامل ہوتی ہیں جب ایسی وبائیں پھوٹتی ہیں تو مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جیسے ہمیں آجکل کرونا،ڈینگی اور ٹڈی دل کی وباؤں کا سامنا ہے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ ا س حوالے سے اپنا کردار مو?ثر انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے محکمہ صحت کی ہر طرح کی سہولت میسر ہے،ہم نے کرونا ٹیسٹو ں کی روزانہ کی استعداد کار بڑھا کر 400 کی اور لیباٹری کو تمام جدید سہولیات میسر کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر واجد علی کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ وبائی امراض کی وجہ سے یورولوجی کے نظام میں پیدا ہونے والی بیماریوں پر ریسرچ جاری ہے ابھی تک ہم کسی ایک مخصوص نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے،وبائی امراض مدافعتی سسٹم کو کمزور کرتے ہیں لہذا اس وجہ سے بھی پروسٹیٹ اور دیگر انفیکشنزہوسکتی ہیں مگر ان کا احتمال 50 سال کی عمر سے ذائد لوگوں میں ہوتا ہے،پروگرام کے آخری حصے میں شمولیت کرتے ہوئے ماہر نفسیات ڈاکٹر شہزاد اسلم باجواہ کا کہنا تھا کہ وبائی امراض کا خاص اثر بچوں کی نفسیات پر گہرا ہوسکتا ہے لہذا والدین کو چاہیے کہ خود کو ریلیکس رکھیں اپنا موڈ خوشگوار رکھیں،اپنی پرانی البم کی تصاویر دیکھیں،نیگیٹو فیلینگ سے دور رہیں اور جو محسوس کریں اس کو ڈائری میں لکھنا شروع کردیں اس سے آپ کے ذہن میں موجود الجھنیں دور ہوجائیں گی۔

مزید :

کلچر -