سہیل کامران میتلا کواسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تعینات

سہیل کامران میتلا کواسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تعینات

  

لاہور(فلم رپورٹر)سہیل کامران میتلا کواسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ فنانس پنجاب آرٹس کونسل محکمہ اطلاعات و ثقافت تعینات کر دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔سہیل کامران میتلا گریڈ 17 میں پبلک سروس کمشن کے ذریعے بھرتی ہوئے اور وہ پنجاب آرٹس کونسل لاہور ہیڈ آفس میں خدمات انجام دیں گے۔ سہیل کامران میتلا اس سے قبل وفاقی محکمے ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں کام کر چکے ہیں۔

مزید :

کلچر -