عوام اعلیٰ اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،شاہد

عوام اعلیٰ اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،شاہد

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار شاہد حمید نے کہا کہ فلموں میں عوام کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے فلم بینوں کی سنیماؤں میں آمد بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستانی فلموں کی تسلسل سے کامیابی کے بعد اب فلمسازی کے شعبہ میں اضافہ ہوگا۔ لوگ سرمایہ کاری کریں گے تو اچھے پروجیکٹ بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ میری نئی پنجابی فلمیں آنے والے دنوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی میں اہم ثابت ہو گی۔شاہد حمید نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی کامیابی کا دور شروع ہوچکا ہے۔اس وقت درجن سے زائدفلمیں بنائی جارہی ہیں جن میں نوجوان فلمسازوہدائیتکار اپنے طورپر بہترسے بہترفلم بنانے کی لگن میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے اس کامیاب دور کا کریڈٹ ان نوجوانوں کو جاتا ہے۔

کہ جنہوں نے روایتی فلموں سے ہٹ کر نئے موضوعات اور نئی سوچ کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔

مزید :

کلچر -