سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں

  سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)ملک بھر میں وزیراعلی عثمان بزدار کی تبدیلی کے حوالے سے افواہیں گردش کررہی ہیں۔تاہم وزیراعلی کے قریبی ذرائع نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔وزیراعلی بزدار کی تبدیلی کی افواہیں سوشل میڈیا کا ٹرینڈ بنی رہیں۔متوقع وزیراعلی کیلئے میاں اسلم اقبال، یاور عباس، علیم خان اور پرویز الٰہی کے نام لئے جارہے ہیں۔تاہم کسی بھی ذریعے نے اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔دوسری جانب وزیراعلی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسی افواہیں کچھ وقفے کے بعد بار بار چلائی جاتی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔

افواہیں

مزید :

کلچر -