گلشن راوی میں کرنٹ لگنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق

گلشن راوی میں کرنٹ لگنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)گلشن راوی میں کرنٹ لگنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے مون مارکیٹ میں بارش کے دوران سڑک پر نہانے کے دوران پانی میں کرنٹ آنے کی وجہ سے 13سالہ بچہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا جس کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے جو مقامی رہائشی تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔ علاوہ ازیں اچھرہ کے علاقے شاہ جمال دربار کے قریب 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -