ڈیفنس، فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  ڈیفنس، فیصل ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ میں ڈاکووں نے یو صف کے گھر سے7لاکھ14 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔مانگا منڈی میں ڈاکووں نے علی حیدر کے گھر سے 4لاکھ55ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ فیصل ٹاؤن میں ڈاکووں نے معظم کے گھر گھس کر 2لاکھ 60ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔ گڑھی شاہوکے علاقہ میں ڈاکووں نے شہریار کے گھر سے 1لاکھ50 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شادباغ میں ڈاکووں نے شوکت کے گھر سے 3لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا õسول لائن میں ڈاکووں نے وارث سے75ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔جنوبی ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے رحیم سے55ہزار اور دیگر سامان۔ گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکووسں نے جنید سے20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔کاہنہ، ستوکتلہ سے گاڑیاں اور اکبری گیٹ۔نشتر کالونی اور سبزہ زار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -