شہزادہ سلطان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا چارج سنبھال لیا

شہزادہ سلطان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کا چارج سنبھال لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی شہزادہ سلطان نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں ڈویژنل ایس پیز اور دفتری عملے سے علیحد ہ علیحدہ میٹنگزکیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کرائم کے حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ڈویژنل ایس پیزکوسنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ کام ہی میرا ایجنڈا ہے اورجرائم کے خاتمے کے لیے ہم سب کومل کر ایک ٹیم بن کر محنت، لگن اور ایمانداری سے کام کرنا ہو گا۔ عوام الناس کے مسائل کا حل اور انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے 25ویں کامن میں بطور اے ایس پی1998میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیارکی۔

دوران ملازمت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع، اسلام آباد، بلوچستان اور اقوام متحدہ مشنز میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔ قبل ازیں ڈی آئی جی شہزادہ سلطان اقوام متحدہ مشنز، اے آئی جی آپریشنز کوئٹہ، ڈی پی او ننکانہ، ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب اور بطور ڈائریکٹر جنرل نیکٹا اسلام آباد میں فرائض منصبی سر انجام دیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -