فلم "زندگی تماشا" کی ریلیز رکوانے کی درخواست پرمزید سماعت 27 جولائی تک ملتوی

فلم "زندگی تماشا" کی ریلیز رکوانے کی درخواست پرمزید سماعت 27 جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں فلم "زندگی تماشا" کی ریلیز رکوانے کے لئے دائر درخواست پرسرمت سلطان کھوسٹ نے اپنے وکیل کا وکالت نامہ جمع کرواتے ہوئے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت کی استدعا کی ہے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 27 جولائی تک ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے انجمن ماہریہ نصیریہ اسلام آباد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکا موقف ہے کہ زندگی تماشا میں مذہبی فرقے کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

،فلم ریلیز ہوئی تو معاشرے میں ہنگامہ برپا ہوگا،عدالت سے استدعاہے کہ فوری زندگی تماشا کو روکنے اورتاحیات بین کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -