عیدالاضحی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے: ڈی آئی جی آپریشنز

عیدالاضحی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے: ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر تمام کیٹیگری کی مساجد اور امام بارگاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کریں گے۔پولیس افسران دہشت گردی کے حوالے سے حساس مقامات کی سکیورٹی بار بار چیک کریں۔ایس ایچ اوز اپنے تھانہ کی ہیومن ریسورس، لاجسٹک اور پبلک آرڈر سے مکمل آگاہ ہوں۔فیورٹ ایزم ناقابلِ قبول، میرٹ اور کارکردگی کو فروغ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سٹی ڈویژن کے انسدادِ جرائم جائزہ اجلاس میں پولیس افسران سے خطاب کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد،ایس پی سکیورٹی بلال ظفر،ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی سمیت تما م ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او زنے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سٹی ڈویژن کے ایس ایچ اوز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے ڈی آئی جی آپریشنز کوڈویژن کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ محرم کے تمام جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔محرم الحرام سب سے اہم ایونٹ،سٹی ڈویژن مرکزی جلوس ہونے کی وجہ سے انتہائی حساس ہے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ڈویژن میں مجموعی طور پر 235 ماتمی جلوس برآمد اور 1190 مجالس منعقد ہوتی ہیں۔

باہمی تنازعات،فریقین سے میٹنگز سمیت تمام حل طلب امور محرم سے قبل طے کرلیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی ایس ڈی پی اوز کی سپرویژن میں ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے۔ ایس ڈی پی اوز اپنی پیشہ وارانہ استعدادِ کار کی طرف توجہ دیں اور ایس ایچ او ز کی کارکردگی مانیٹر کریں۔

مزید :

علاقائی -