بہترکارکردگی پر186 افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

  بہترکارکردگی پر186 افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی طرف سے سکیورٹی ڈویژن میں اچھی کارکردگی کرنے والے186 افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار نے بھی شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور نے بہترین کارکردگی پر انسپکٹر سکندر،انسپکٹر انیق،سب انسپکٹر طارق اور سب انسپکٹر منیر کو تعریفی اسناد سے نوازا، ہیڈ کانسٹیبل مسعود، مصطفی،ریاض،سہیل اور جاوید سمیت 186 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر افسران و اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی اہلکاروں کا بنیادی حق ہے۔ اچھی ڈیوٹی پر انعام اور غفلت پر سزا، میرٹوکریسی کی اصل روح ہے۔ لاہور پولیس کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قلیدی کردار ادا کئے ہوئے ہے۔

انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنائیں ہمارا کام شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ جبکہ شہریوں کی شکایت پر افسران و اہلکاروں کا سخت محاسبہ بھی کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -