مختلف جرائم میں ملوث250ملزم گرفتارہفتہ وار رپورٹ

مختلف جرائم میں ملوث250ملزم گرفتارہفتہ وار رپورٹ

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث250ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 07گینگز کے15 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے34 پسٹلز،01رائفل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے35ملزمان کے قبضہ سے12کلوگرام سے زائد چرس اور134 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران10 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب15اشتہاری جبکہ 21 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر101ملزمان گرفتار کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -