ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

  ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی رپورٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پی ایچ پی ہیڈ کوارٹر نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 350،غیر قانونی،جعلی اور سبز نمبر پلیٹ پر92، ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش پر66 اور منشیات کے جرائم میں 85مقدمات درج کئے اورملزمان کے قبضہ سے 2244 لیٹر شراب اور 13کلو 871گرام چرس بر آمد کی۔اسلحہ رکھنے اور نمائش پر ملزمان سے 06رائفلز،09گنز، 50پسٹلز، 29کارتوس، 12میگزین اور451گولیاں برآمدکیں۔ دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرول نے 10اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔علاوہ ازیں پٹرولنگ پولیس نے132سڑک استعمال کرنے والے مسافروں کو دوران سفرمدد فراہم کی، 08گمشدہ بچوں کووالدین سے ملوایا، تجاوزات کے خلاف کاروائی کرکے 93تجاوزات ختم کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بے لوث خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے۔

مزید :

علاقائی -