رواں ماہ15روزکے دوران شہر بھر میں 224سرچ آپریشنز کئے گئے

رواں ماہ15روزکے دوران شہر بھر میں 224سرچ آپریشنز کئے گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں ماہ 15 روزکے دوران شہر بھر میں 224 سرچ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 105 ہوٹلز، 23 گیسٹ ہاؤسز،27 ہاسٹلز، 27 بس ٹرمینلز، 28 گوداموں، 203 دکانوں،07 مدارس اور11گرجا گھروں کی سکریننگ کی گئی۔ 5718 گھروں، 2270 کرایہ داروں اور21 ہزار 112 افراد کوبھی چیک کیا گیاجبکہ 284 قانون شکن افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت 116،اسلحہ 04 جبکہ منشیات فروشی میں ملوث10افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔سر چ آپریشن کے دوران04اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

دورانِ سرچ آپریشنزقانون شکنی پر149افراد کے خلاف انسدادی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

علاقائی -