سانگلاہلپولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار لیا

سانگلاہلپولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار لیا

  

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر تھانہ صد پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم الطاف بھٹی کو گرفتار لیا، الطاف بھٹی 4 اضلاع کو 12 سنگین مقدمات میں مطلوب تھا،،ننکانہ پولیس کو قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے 5 مقدمات میں 4 سال سے مطلوب تھا، ضلع فیصل آباد، شیخوپورہ اور حافظ آباد پولیس کو 7 سنگین مقدمات میں مطلوب ہے،ملزم اشتہاری ضلع حافظ آباد اور فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری سمیت 8 مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔، ملزم اشتہاری کو پیشہ وارانہ مہارت اور انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

،ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے تھانہ صدر کے ایس ایچ او رانا سجاد اکبر اور ہمراہی ٹیم کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا،ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ اشتہاری ملزم کی گرفتاری ضلعی پولیس کی مثالی کارکردگی کا ثبوت ہے،ڈی پی او ننکانہ نے مزید کہا کہ ہم عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں۔

مزید :

علاقائی -