پنجاب بینک کیس کے ملزمان کاروزانہ کی بنیادپرٹرائل شروع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کیس کینڈل کے مرکزی ملزمان کاروزانہ کی بنیادپرٹرائل شروع کردیا،ملزم ہمیش خان،شیخ افضل ودیگرکے خلاف کیس کا ٹرائل شروع کیا گیاہے،احتساب عدالت نے عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں مذکورہ بالا فیصلہ کیاہے،فاضل جج نے سماعت کے پہلے روزمرکزی ملزم شیخ افضل کے گواہ کے جراح کاحق ختم کردیا،واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے ملزم کے وکیل کوجرح کاایک اورموقع دیاتھاجبکہ عدالت عالیہ کے اس حکم کے باجودملزم کاوکیل19مواقع لے چکاتھا،حارث سٹیل کے مالک شیخ افضل نے بینک آف پنجاب سے قرضہ لیاتھا،یادرہے کہ اربوں کے خوردبردکیس میں بینک کے صدرہمیش خان کوامریکہ سے گرفتارکرکے پاکستان لایاگیا تھا۔