مقدمات کے چالان کی تفصیلات کیلئے نیافارم متعارف
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کا بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے ایک اور بڑا قدام، فاضل جج نے پولیس کے مقدمات کے چالانوں کی تفصیلات کے لئے نیا پرفارما متعارف کروا دیا،سیشن جج نے تمام سینئر جج صاحبان سے نئے فارم پر تمام ججز کو ہر سال کے زیرالتوا چالانوں کی تفصیلات مانگی لی ہیں،پولیس چالانوں کے نئے فارم پر وصول ہونے والے چالانوں سے متعلق بھی خانہ شامل کیا گیا ہے،سیشن جج نے پولیس افسران کو قانون کے مطابق چالان کو بروقت جمع کروانے کے احکامات جاری کئے ہیں،فاضل جج کا کہناہے کہ چالانوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔