مصطفی ٹاؤن پولیس کی کارروائی،2ملزم گرفتار،مقدمہ درج

مصطفی ٹاؤن پولیس کی کارروائی،2ملزم گرفتار،مقدمہ درج

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس مصطفی ٹاون کی کارروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے2ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاون انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ ارشد یعقوب اور آس کے ساتھی خالد مسیح کو گرفتار کر کے ملزمان سے نقدی، 2موٹر سائیکلیں،4 موبائل فونز، اے سی اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -