معاون خصوصی عثمان ڈارکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  معاون خصوصی عثمان ڈارکا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  

لاہور (کرائم رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈارنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اس موقع پر وزیربرائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق،ڈی پی او سیالکوٹ مستنصر فیروزاورڈپٹی کمشنر سیالکوٹ بھی معاون خصوصی عثمان ڈار کے ہمراہ تھے۔چیف آپر یٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمدکامران خان نے ادارے بارے تفصیلی بریفنگ دی اورمختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔اس موقع پر معاون خصوصی عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ سیف سٹیز ہیڈ کوارٹر آنے کا بہت اشتیاق تھا۔یہاں آکر بہت ہی خوشی محسوس کررہا ہوں پوری قوم کو آپ پر فخر ہے،نوجوان عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔بہت جلد سیالکوٹ میں بھی سمارٹ سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائیگاجس کے لیے درکار فنڈز جلد فراہم کردئیے جائینگے۔

بعد ازاں چیف آپریٹنگ آفیسرمحمد کامران خا ن نے اتھارٹی کی جانب سے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈزبھی پیش کیں۔

مزید :

علاقائی -