کمشنر اور سی ٹی او لاہور کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

کمشنر اور سی ٹی او لاہور کا بارش کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او کیپٹن(ر)سید حماد عابد اور کمشنر لاہور نے بارش کے بعد جمع ہونے والے کی پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کے شہر کے مختلف علاقوں کو دورہ کیا۔ سی ٹی او نے لکشمی چوک،مال روڈ، ریلوے اسٹیشن، علامہ روڈ پر پانی کی نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدا یت کی کہ مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر موثر اقدامات کریں اور نکاسی آب کیلئے واسا انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ لکشمی چوک، نیپئر چوک، اتھارٹن چوک، ڈیورنڈ چوک، ڈیوس چوک، عسکری 9، صدر گول چکر، چرچ چوک، ایک موریہ، کشمیری گیٹ، شملہ پہاڑی، مغپلورہ چوک اور تاج باغ چوک میں بھی بارش کا پانی جمع ہوا۔ شہری مناسب حد رفتار اور فاصلہ رکھتے ہوئے محتاط ڈرائیونگ کریں۔ سلپری روڈز ہونے کے باعث ٹریفک سست رفتار میں رواں دواں ہے۔ بارش کے دوران چھتری، رہن کوٹ اور رین بوٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔سی ٹی او لاہور نے ڈیوٹی پر مامورٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وارڈنز موسم کی پرواہ کئے بغیر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں۔

شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں چاہیے۔

مزید :

علاقائی -