شیخوپورہ، مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

  شیخوپورہ، مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)رچند گاؤں میں پسند کی شادی کرنے کی بناء پر مسلح مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ جوابی فائرنگ سے دونوں پارٹیوں کا ایک ایک نوجوان جاں بحق مقتول غلام مصطفی کی والدہ ملزمان کے تشدد سے شدید زخمی ہسپتال منتقل، متعلقہ پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے کارروائی شروع کردی،مقدمہ مدعیہ سلمی بی بی کے مطابق اسکا 24سالہ مقتول بیٹا غلام مصطفی فصل مونجی کوپانی لگانے کے لیے کھیتوں میں جارہاتھا کہ 7مسلح ملزمان شرافت عرف شہابو، عمران،شان،شہباز،عباس،شہزاد اورالیاس نے میرے بیٹے پر حملہ کردیا،جوجان بچانے کی غرض سے بھاگا اورملزمان فائرنگ کرتے ہوئے میرئے بیٹے کے پیچھے بھاگے میرئے بیٹے نے جان بچانے کی غرض سے فائرنگ کی گولی الیاس کو جالگی اور وہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -