نہر میں ڈوبنے والی فیملی میں سے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں

نہر میں ڈوبنے والی فیملی میں سے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں

  

ننکانہ صاحب،منڈی فیض آباد (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) منڈی فیض آباد کے قریب کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگا کر ڈوبنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد میں سے ماں سمیت تین افراد کی تلاش چوتھے روز بھی جاری،باپ اور پانچ سالہ بیٹی کی نعشیں ریسکیو 1122کے عملہ نے نہر سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیں۔تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نواحی گاؤں سلیم پور کچا کے رہائشی فیاض نے اپنی بیوی اورتین کمسن بیٹیوں سمیت منڈی فیض آباد کے قریب کیو بی لنک نہر میں چھلانگ لگادی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے غوطہ خور نعشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کردیا لیکن نہر میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اوردو دن کی تلاش کے دوران کوئی لاش نہ مل سکی اور تیسر ے روزپانچ سالہ بچی رابعہ کی لاش مل گئی بعد میں ریسکیو کے عملہ نے گھر کے سربراہ فیاض کی لاش بھی نہر سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گزشتہ شام روشنی کم ہونے پر ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا آج صبح دوبارہ ماں اوردو بیٹیوں لاشوں کی تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیاڈوبنے والے بدقسمت افراد میں فیاض میاں بیوی کے علاوہ 3 کمسن بچیاں بھی شامل ہیں جن کی عمریں ڈیڑھ سال سے 5 سال تک گی ہیں۔

مزید :

علاقائی -