شیخوپورہ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں متعدد افراد لٹ گئے

  شیخوپورہ، ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں متعدد افراد لٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں ڈکیتی،چوری،رہزنی کی وارداتوں نے شہریوں کاجینا دوبھر کرکے رکھ دیا،پولیس جرائم کنٹرول میں بری طرح ناکام ہوکررہ گئی،تھانہ صدر شیخوپورہ کے علاقہ جھامکے کے قریب2مسلح افرادارسلان سے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،چوڑاں راجپوتاں میں نارنگ منڈی میں 2مسلح ڈاکوؤں نے15ہزار روپے نقدی موبائل فون چھین کرفرار،چوہدری ملز سٹاپ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے تین راہگیروں سے مبینہ طور پر نقدی چھین کرفرار،صدر مریدکے کے علاقہ 12چک کے قریب 8مسلح ڈاکوؤں نے راہگیروں سے مبینہ طور پر نقدی اورموبائل فون چھین لیے،تھانہ بھکھی کے علاقہ نجی ہسپتال کے باہر سے نامعلوم چورعرفان کی،بنگلہ پلی سے ذیشان کی،جبارکی حبیب بنک کے باہر سے،پھلوں والے بازارسے اصغر کی،کوٹ عبدالمالک سے آصف کی،صفدر آباد میں عمران کی اور جنڈیالہ شیر خان پیر وارث شاہ کے دربار سے عدنان کی موٹر سائیکلیں چراکرفرار ہوگئے۔،شیخوپورہ مریدکے روڈ پر سلاٹر ھاؤس کے قریب زرعی ادویات کی شاپ پر ڈکیتی دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پرھزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار۔

مزید :

علاقائی -