پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 723ٹریفک حادثات: 86افراد شدید 334معمولی زخمی

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 723ٹریفک حادثات: 86افراد شدید 334معمولی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 723ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 486 افراد شدید، 334 معمولی زخمی ہوئے۔ حادثات میں زیادہ تر تعداد 69 فیصد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 337 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 32 مسافر 386 اور 103پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ174ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 179 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 78 حادثات میں 85 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان65 حادثات میں 68 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 826 متاثرین میں 693 مرد اور 133 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 146 افراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور461 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 219 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 654 موٹر سائیکلز، 92 آٹو رکشے،48موٹرکاریں،22وین 04 مسافربسیں، 26 ٹرک اور 95 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -