ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری اور چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون جاری

ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاری اور چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا ای پولیس ایپ کی مدد سے اشتہاریوں اور چوری شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ایس پی ڈولفن و مجاہد سکواڈ راشد ہدایت نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی 07 راستوں پر چوبیس گھنٹے ای سوفٹ وئیر کی سہولت، چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پوسٹ سے عادی ملزمان اور مفرور ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔ ای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری ہیں۔ نیوراوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو پر ای پولیس پوسٹ قائم کر دی گئی ہے۔

اور گجومتہ ناکہ اور محمود بوٹی ناکے پر ای پولیس سوفٹ وئیر سے مشکوک افراد اور وہیکلز کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ راشد ہدایت نے بتایا کہ 6 ماہ کے دوران 03 لاکھ 59 ہزار 581 موٹرسائیکلوں اور 02 لاکھ 06 ہزار 890 گاڑیوں کے ریکارڈ کو چیک کیا گیا۔ ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے ناکے پر 05 لاکھ 12 ہزار 247 اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ کارروائی کے دوران چیکنگ 31 پسٹل، 03 عدد رائفل،01 پمپ ایکشن، 196 زندہ گولیاں برآمد کیں گئیں اورای پوسٹ سوفٹ وئیر کی مدد سے اے کیٹیگری کے 76 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا اورای پوسٹ سے دو سو عدالتی مفروروں جبکہ 23 ٹارگٹڈ آ فینڈر کو پکڑا گیا۔ سی س پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -