جڑانوالہ، ڈا کو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کرگئے

جڑانوالہ، ڈا کو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جڑانوالہ (نامہ نگار)جڑانوالہ ڈاکوؤں کی نو مولود کو دس ہزار منہ دکھائی، اسٹیٹ لائف انشورنس کے منیجر کی فیملی کو یرغمال بنا کر لاکھوں مالیتی مال و زر لوٹ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود جھمرہ روڈ پر واقع چک نمبر 61 گ ب نورا کالونی کا رہائشی شہزاد یونس اسٹیٹ لائف انشورنس میں مینجر کام کرتا ہے گذشتہ شب اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ ڈاکوؤں کا گروہ گھر کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور اہلخانہ کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر 8لاکھ نقدی، اڑھائی لاکھ سے زائد مالیت کے پرائزبانڈ، 10 ٹولے طلائی زیورات و دیگر پارچہ جات لوٹ لیے جبکہ ڈاکوؤں نے گھر کے دوسرے کمرے میں سوئے شہزاد یونس کے نومولود بچے کو منہ دکھائی دس ہزار روپے دئیے اور فرار ہو گئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ 61 گ مہارانوالہ میں ایک ہفتہ کے اندر چوتھی بڑی واردات ہے قبل ازیں ڈاکوؤں نے ٹریفک وارڈن فرخ، چوہدری ذکا اللہ، 125 گ ب مولوی والا کے ریاض کے گھر میں داخل ہو کر لوٹ مار کی تھی تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکوؤں کے گروہ نے اندھیرنگری مچا رکھی ہے عوام خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں عوام نے سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  

مزید :

علاقائی -