عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانوں کا سلسلہ جاری

  عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانوں کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے عوامی مقامات پر ماسکس نہ پہننے کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کر دی ہیں. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 30 عوامی مقامات کی انسپکشنز کی گئیں ہیں اور 03 خلاف ورزیاں پائی گئیں. انہوں نے کہا کہ 15 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا. ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا.