پناہ گاہوں میں 221افراد نے قیام،605نے کھانا کھایا
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے 6پناہ گاہوں میں مقیم افراد کی رپورٹ جاری کر دی،ڈی سی دانش افضال نے کہا مجموعی طور پر 221 افراد نے قیام کیا، 300 افراد نے ناشتہ اور 305افراد نے رات کا کھانا کھایا.ڈی سی لاہور نے کہا تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ پناہ گاہ میں 94، سبزی منڈی پناہ گاہ میں 31، ریلوے اسٹیشن 30، لاری اڈہ 23، ٹھوکر نیاز بیگ میں 43 افراد نے قیام کیا اور بھاٹی گیٹ میں 100، سبزی منڈی میں 35، ریلوے اسٹیشن 60افراد نے قیام کیا۔
، لاری اڈہ 30، ٹھوکر نیاز بیگ 60، اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے ناشتہ کیا. بھاٹی گیٹ میں 90، سبزی منڈی میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 60، لاری اڈہ 30، ٹھوکر نیاز بیگ 70 اور ایچ بلاک گلبرگ تھری میں 15 افراد نے رات کاکھانا کھایا. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے.