علماء کرام امن قائم کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں،سعید الحسن شاہ

    علماء کرام امن قائم کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں،سعید الحسن شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)صو با ئی و زیر اوقاف و مذہبی امور پنجا ب پیر سعید الحسن شا ہ نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ مذہبی وسیا سی افراد کے تعاون کے بغیر معا شرے میں امن کا قیا م ممکن نہیں ہو سکتا،علما ء کرا م معا شرے میں ایک خا ص مقا م حاصل رکھتے ہیں جن کے کر دار کو فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا، امن کے قیا م کے لئے علما ء کر ام حکومت کے ساتھ بھر تعاو ن کریں کیو نکہ امن و اما ن کا قیا م حکومت کی اولین ترجیح ہے،تما م مکا تب فکر کے لو گ حکومت کے دست وبا زو بنیں۔انہو ں نے یہ با ت کمیٹی رو م میں ضلعی امن کمیٹی و بین المذاہب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔اجلاس میں کمشنر گو جر انو ا لہ سید گلزار حسین، آر پی او گوجر انو الہ ریا ض نذیر گاڑا،ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک،ڈی پی او محمد ذوالفقار احمد، ضلعی چیئر مین پنجا ب بیت الما ل حا جی امجد خاں کا کڑ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ز،اسسٹنٹ کمشنر ز کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی و بین المذا ہب کمیٹی کے ممبرا ن نے اجلا س میں شر کت کی۔

صو با ئی وزیر اوقا ف پنجا ب نے کہا کہ دین اسلا م ہمیں محبت و یگا نت،بھا ئی چارے اور مخلو ق خدا کی خد مت کا درس دیتا ہے اور اس حوالے سے ضلع نا رووال کے شہریوں میں بھر پور تعاون کی ہوا اور درگزر کی فضا پائی جاتی ہے اور تمام مسا لک کے نمائندہ اشخاص میں ہر موقع پرہم آہنگی دیکھنے کو ملی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -