بڑھتی ہوئی آبادی ملکی ترقی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے،کرنل ہاشم ڈوگر

بڑھتی ہوئی آبادی ملکی ترقی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے،کرنل ہاشم ڈوگر

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی آبادی ملکی ترقی کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔آبادی میں اضافہ وسائل میں اضافے کے تناسب سے بہت زیادہ ہے۔دنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں جو آبادی میں اضافے کے اس تناسب کے ساتھ ترقی کرے وہ لاہور میں  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام عالمی یوم بہبود آبادی کی نسبت سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر علی بہادر قاضی سمیت محکمہ بہبود آبادی اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔

  پاپولیشن اینڈ پی اینڈ ڈی کے متعدد افسران نے آن لائن سیمینار میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بچے کے لئے ماں کا دودھ صحت مند غذا ہے۔ اس سے یہ حق نہ چھینیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری پاپولیشن علی بہادر قاضی نے بتایا کہ محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کی چائلڈ لائنز کے مطابق محکمہ بہبود آبادی نے موجودہ وبائی صورتحال کے تناظر میں خصوصی ایس او پیز تیار کئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -