ہائیڈرو الیکٹریک یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ہائیڈرو الیکٹریک یونین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(پ ر) واپڈا کے کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام یوم مطالبات مناتے ہو ئے نسبت روڈ پر مظاہرہ کیااورانتظامیہ سے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ نئی بھرتی اور کارکنوں کو محفوظ حالات کار مہیا کرائیں جبکہ 2روز قبل ایک ہی دن میں دو لائن سٹاف ارکان کی حادثات میں اموات ہوئیں اس موقع پر سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خورشیداحمد نے وفاقی وزیر اور وفاقی سیکرٹری برائے توانائی اور بجلی کی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسران سے مطالبہ کیا کہ وہ لائن سٹاف کے بجلی کے کام پر المناک حادثات روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کریں اور عیدالضحٰی سے قبل ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام ادا کی جائے۔ ریلی سے حاجی محمد یونس، رانا عبد الشکور، مظفر متین، اْسامہ طارق،نوشیر خان، ملک ظہور،حاجی لیاقت علی، نوید عاشق ڈوگر، لیاقت گجر،چوہدری محمد اکرم نے خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -