دیامر بھاشا کی طرح کالا باغ ڈیم بھی تعمیر کیا جائے،جاوید قصوری

دیامر بھاشا کی طرح کالا باغ ڈیم بھی تعمیر کیا جائے،جاوید قصوری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے ساتھ کالا باغ ڈیم کو بھی تعمیر کیا جائے۔ ملک میں پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی سے صورتحال تشویش ناک ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان کی زرخیز زمین کو غیر ملکی طاقتیں بنجر بنانا چاہتی ہیں۔

ہندوستان ہمارے دریاؤں پر 62سے زائد ڈیم تعمیر کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف بھاشا ڈیم سے 12لاکھ ایکڑ سیراب، سالانہ 18ارب یونٹ بجلی پیدا، 16ہزار نوکریاں اور تربیلا ڈیم کی عمر 35سال بڑھ جائے گی، وہاں کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے پاکستان کے 50لاکھ ایکڑ رقے کو سیراب، 5ہزار میگاواٹ بجلی پیدا جبکہ6 ملین ایکڑ فٹ پانی کو ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ بد قسمتی سے چند افراد نے سیاسی مفادات کی خاطر قومی خوشحالی کے اس منصوبے کو متنازعہ بنا کر ظلم کیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -