پروفیسر مصطفی کمال کی وفات ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،الفرید ظفر

  پروفیسر مصطفی کمال کی وفات ملک کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے،الفرید ظفر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی کورونا وائرس سے شہادت کو ملک و قوم کے لئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی وفات سے پاکستان ایک مایہ ناز سرجن اور بہترین طبی استاد سے محروم ہو گیا ہے جس کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے انتقال سے طب کے شعبے سمیت میڈیکل کے تعلیمی میدان میں جو خلاپیدا ہوا ہے وہ کبھی پُر نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -