پی ایچ اے ملازمین کو4ہزار روپے عید الاؤنس ملے گا

پی ایچ اے ملازمین کو4ہزار روپے عید الاؤنس ملے گا

  

لاہور(پ ر) سی بی اے یونین پی ایچ اے کی درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے لاہور طارق علی بسرا نے پی ایچ اے ملازمین کیلئے عید قربان الاؤنس کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے ملازمین کو عید قربان پر 4 ہزار روپے عید الاؤنس دیا جائے گا جبکہ عید الاؤنس عید قربان سے قبل ملازمین کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیا جائے گا۔ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا نے مزید کہا کہ پی ایچ اے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

عید الاونس کی منظوری پر سی پی اے یونین کے عہدیداران نے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -