پنجاب کمپیوٹرٹیچرز نے احتجاج 15اگست تک ملتوی کر دیا

پنجاب کمپیوٹرٹیچرز نے احتجاج 15اگست تک ملتوی کر دیا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ) پنجاب کے وفد نے وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت پیکٹ پنجاب کے صوبائی صدر کاشف شہزاد چودھری نے کی۔ وفد میں شہزدا ندیم قیصر، واصل خان، ظہیر بابر، محمد کاشف بٹ، محمد وقار گجر، محمد فاروق، فرخندہ وہاب، صائمہ نعیم، میان عمران طفیل، محمد داود، کاشف حسین ودیگر شامل تھے۔ دوروز قبل پیکٹ پنجاب کے وفد نے سیکرٹری سکولز سارا اسلم، سپیشل سیکرٹری سکولزڈاکٹر سہیل شہزاد اور ان کی ٹیم سیم مذاکرات کئے جس کے بعد کمپیوٹر ٹیچرز نے اپنا احتجاج 15 اگست تک ملتوی کر دیا۔

کاشف شہزاد چودھری نے کہا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔وزیر تعلیم پنجاب اور سیکرٹری سکولز پنجاب نے پیکٹ پنجاب کے مطالبات کو جائز قرار دیا اور جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔ میٹنگ میں وفد نے سکول ایجوکیشن کی بہتری کے تجاویز بھی دیں۔ وزیر تعلیم کاکہنا تھا کی ای ٹرانسفرمیں آنے والی مشکلات کو دور کیا جائے گا۔ کمپیوٹر الاونس کی سمری فوری دوبارہ فنانس کو بھجوا رہے ہیں۔ سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط مستقلی کی کیبنٹ سے جلد منظوری لے لیں گے۔ سیشن 2016اور سیشن 2017 کے ایس ایس ایز کو بھی سمری میں شامل کروائیں گے۔ سیشن 2018 کو بھی اسی طرز پر مستقل کروا دیں گے۔ ٹائم سکیل کا مسلہ فوری حل کیا جائے گا۔ ای ایس ٹی کمپیوٹر سائنس (EST-CS)سے ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس (SST-CS)اور ایس ایس ٹی کمپیوٹر سائنس (SST-CS)سے سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹر سائنس(SS-CS) کا سروس سٹرکچربنانے پر اتفاق ہوا۔ کمپیوٹر لیب انچارج، قاری ٹیچرز، لیب اٹنڈینٹ کی اپگر یڈیشن کی سمری کی منظوری بھی کروائی جائے گی۔ پنجاب بھر کے ہائر سیکنڈری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کمپیوٹر سائنس(SS-CS) کی آسامیاں دی جائیں گی۔پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر تعداد کے مطابق کمپیوٹر ٹیچرزبھرتی کئے جائیں گے۔ پے پروٹیکشن، مستقلی کی تاریخ میں تبدیلی کے معاملات عدالتی فیصلوں کی روشنی میں حل کئے جائیں گے۔سائنس، کمپیوٹر سائنس، پی ای ٹی اساتذہ کو ٹرانسفر کی سہولت دیں گے۔ ریٹائرڈ اساتذہ کی لیو انکیشمنٹ اور دیگر بقایا جات کی جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -