انٹرمیڈیٹ بورڈ کی19گاڑیوں کا2 سالوں میں ساڑھے چار کروڑ کا پٹرول بل

انٹرمیڈیٹ بورڈ کی19گاڑیوں کا2 سالوں میں ساڑھے چار کروڑ کا پٹرول بل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی،لیڈی رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر استعمال 19 گاڑیاں 2سالوں میں چار کروڑ پچاس لاکھ کا پیٹرول کھا گئیں،19گاڑیوں کی مرمت پر 70 لاکھ روپے خرچ،محکمہ ایجوکیشن نے مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کے مطالبے پر رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،مزیدتفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے پاس 19گاڑیاں ہیں جن میں ایک ٹویوٹا کرولا، ہنڈا سٹی،دوسوزوکی کلٹس،ٹویوٹاہائی ایس ایک،ٹویوٹا ہائی لیکس چار،پانچ شاہ زور،تین سوزوکی بولان اور دو سوزوکی راوی ہے۔19گاڑیوں پر سال 2017-18میں پیٹرول کی مد میں تین کروڑ کروڑ خرچ ہوئے۔

جبکہ 2018-19 میں ایک کروڑ پچاس لاکھ خرچ ہوئے،اسی طرح ریپئرنگ اور مینٹینس پر 2017-18میں چالیس لاکھ اور 2018-19میں تیس لاکھ روپے خرچ ہوئے۔