حکمرانوں نے20برسوں میں مافیا ز کو نوازا،جواد احمد
لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ 20سالوں سے ملک پر ایسے طبقہ کی حکمرانی ہے جو عوام کے حقوق کا نعرہ مار کر اقتدار میں آیا مگر اس طبقہ نے غریب عوام کو نوازنے کی بجائے مافیاز کو نواز دیا جس کے نتیجے میں عوام کو جو حقوق ملنے چاہیے تھے وہ ان سے اب تک محروم ہیں، دس سال پنجاب میں ن لیگ کی حکومت رہی مگر سیوریج کا نظام بہتر نہ ہوسکا۔
، ماضی میں مون سون میں لمبے بوٹ پہن کر تصاویر بناتے تھے او ر اب حال ہے کہ وزیر اعلی عثمان بزدار اپنی گاڑی کے اندربیٹھ کر ویڈیو اور تصاویر دونوں ہی بنوالیتے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت بھی دوسال کے دوران سیوریج کے نظام کو درست سمت نہ ڈال سکی