لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 7افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 7افسروں کے تقرر و تبادلے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے سات افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سٹریٹجک پالیسی یونٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ناصر مقبول کو تبدیل کرکے ان کی خدمات چیف ٹاؤن پلانر کے سپرد کر دی ہیں اور انہیں ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی چارج دے دیا ہے۔ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ حارث علی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کا چارج دے دیا ہے۔ ریکوری ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر شیراحمد اعوان کو تبدیل کر کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز میں تعینات کر دیا ہے۔یہاں سے طیبہ وقارکا تبادلہ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں کر دیا ہے۔لا ڈائریکٹوریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس خالد حمید کا تبادلہ ریکارڈ سفٹنگ سیل میں کر دیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر(آئی ٹی) عمر ظہیر کو ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی چارج دے دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر سید کاظم رضا کو ریکارڈ سفٹنگ سیل میں اضافی چارج دے دیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -