اپوزیشن میں اے پی سی سے قبل ہی پھوٹ پڑ گئی،ہمایوں اختر

اپوزیشن میں اے پی سی سے قبل ہی پھوٹ پڑ گئی،ہمایوں اختر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کوششوں کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف محاذ کھولنے کیلئے کوئی جواز نہیں مل رہا، آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہونے سے پہلے ہی اپوزیشن میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور ایک دوسرے کو مفاد پرستی اورمصلحت پسندی کے طعنے دئیے جارہے ہیں،سابقہ حکومت نے دیا میربھاشا ڈیم پرصرف زبانی جمع خرچ کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے عملی پیشرفت کی ہے، زراعت کے شعبے میں انقلا ب لانے کیلئے قومی ایمر جنسی پروگرام کے تحت متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

   

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں اور کسانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اب بھی وقت ہے کہ منفی سیاست کو خیر بادکہہ کر ملک و قوم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ اس کی ساکھ بحال ہو سکے۔ قوم پوچھتی ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا کیا ہے، اپوزیشن میں قیادت کے حوالے سے جنگ چھڑی ہوئی ہے اور کوئی کسی کی قیادت میں آنے کیلئے تیار نہیں،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -