گلشن راوی میں پلاسٹک دانہ فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی

گلشن راوی میں پلاسٹک دانہ فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایکسئین گلشن راوی کامران نوید کی ہدایت پر ایس ڈی او ساندہ عرفان علی نے اپنے اسٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ خضر ٹاؤن سگیاں روڈ پر واقع پلاسٹک دانہ کرشر فیکٹری میں بجلی چوری پکڑلی،آپریشن کے دوران مذکورہ میٹر قبضے میں لے لیا گیا۔ ایس ڈی او ساندہ عرفان علی کے مطابق پکڑے جانے والے بجلی چور کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ساتھ ہی ساتھ200,000 ڈٹیکشن یونٹس بھی بجلی چوری کی مد میں چارج کئے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف مہم کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -