حکومت مندر کی تعمیر کا فیصلہ فوری واپس لے،راغب نعیمی

حکومت مندر کی تعمیر کا فیصلہ فوری واپس لے،راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت کی جانب اسلام آباد میں ایک نئے مندر کی تعمیر کے اعلان پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے ملک کی مذہبی جماعتوں نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق جہاں پہلے سے کسی بھی اقلیت کی عبادت گاہ موجود ہو تو وہاں پر ان کی نئی عبادت گاہ نہیں بن سکتی کیونکہ اسلام آباد میں پہلے ہی ایک مندر موجود ہے تو اس لئے اب اسلام آباد میں نئے مندر کی تعمیر کے فیصلے کو حکومت کو فی الفور واپس لینا چاہئے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رہنما علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ ایک اسلامی ملک کے شہر اسلام آباد میں جہاں پر پہلے سے ہی ایک قدیمی مندر موجود ہے وہاں پر اس نئے مندر کی تعمیر جس کے لئے زمین اور فنڈز بھی حکومت دے رہی ہے وہ مناسب نہیں ہے۔جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ ایک طرف تو ہماری مساجد کو شہید کیا جارہا ہے تو دوسری جانب ہماری حکومت سرکاری زمین اور سرکاری خرچ پر ایک نیا مندر تعمیر کرنے جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔