چینی 90روپے کلو فروخت ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

چینی 90روپے کلو فروخت ہونے کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب نے عدالتی حکم کے باوجود چینی 90روپے کلو فروخت ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے چینی مافیا کے سامنے ہتھیار پھینک دیے ہیں۔شوگر مافیا ں نے عدالتی احکامات کو بھی یکسر نظرانداز کردیا ہے۔

عدالتی حکم کے باوجود چینی 90روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ چینی کی فروخت عدالتی حکم کے مطابق یقینی بنائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -