لاہورہائیکورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات کے 5ویں ہفتے کا روسٹر جاری

  لاہورہائیکورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات کے 5ویں ہفتے کا روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کا موسم گرما کی تعطیلات کے پانچویں ہفتے کا روسٹر جاری کردیاگیاہے،جس کے مطابق 20جولائی سے لاہورہائی کورٹ کی صدر نشست پر 3ڈیژن اور7سنگل بنچ کام کریں گے جبکہ راولپنڈی بنچ میں ایک سنگل بنچ،ملتان بنچ میں ایک ڈویژن،دوسنگل بنچ اوربہاولپور بنچ میں ایک سنگل بنچ کام کرے گا،لاہورمیں کام کرنے والا ڈویژن بنچ نمبرایک چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس چودھری مشتاق احمد،ڈویژن بنچ نمبردو جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس عاطر محمودجبکہ ڈویژن بنچ نمبرتین جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ہوگا،ڈویژن بنچوں میں شامل تمام جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے،ان کے علاوہ جسٹس شمس محمود مرزا بھی سنگل بنچ کے طور پر عدالتی امور نمٹائیں گے۔

روسٹر جاری

مزید :

صفحہ آخر -