پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطر ہ نہیں: چودھری سرور

  پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطر ہ نہیں: چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیاسی مخالفین کے کسی پریشر میں آنیوا لے نہیں‘ حکومت کو پار لیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی مخالفین سے کوئی خطرہ نہیں‘اپوزیشن ٹائم پاس کر نے کیلئے 2023 تک اے پی سیز بلاتی رہے گی۔ گور نر ہاؤس میں فوکل پرسن سوشل میڈیا حکومت پنجاب میاں انس اسلم ڈولہ اور تحر یک انصاف کے رکن راؤ عابد کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے اپنی کامیاب معاشی پالیسوں سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا کورونا کی وجہ سے بھی پاکستان کو معاشی سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے مگر حکومت تمام معاملات کو بہتر انداز میں حل کر رہی ہے ہر گزرتے دن کیساتھ پاکستان معاشی طور پر مضبوطی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دیامربھاشاڈیم پرتعمیرات کاآغاز حکومت کا تاریخی اقدام ہے اداروں میں اصلاحات تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہیں احتساب اور شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ملکی ترقی تر جیح ہے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے حکومت30 ارب روپے کی سبسڈی دیگی ہاؤسنگ و تعمیرات کے شعبہ کو ترقی دینے سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا اور پاکستان میں غر یبوں کو چھت میسر آئے گی تحر یک انصاف کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے لیے جواقدامات کر رہی ہے ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہم قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عملددرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام حکومت کا نوجوانوں کیلئے تحفہ ہے کورونا کا خطرہ اب بھی موجود ہے عید پر ایس او پیز پر مکمل عمل کر نا ہوگا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مویشی منڈیوں میں حفاظتی اقدامات لازم ہیں کیونکہ اگر عید پر کورونا کا پھیلاؤ ہوگا تویہ ملک وقوم کے لئے تباہ کن ہو گااس لیے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز پرعمل کے سواکوئی آپشن نہیں۔

چودھری سرور

لاہور (لیڈی رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی کے وفد نے کاروباری برادری کو در پیش مسائل کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی۔ملاقات میں ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد، نائب صدر جمعہ خان،محمد علی میاں، چاغی چیمبر کے صدر میر محمد اکبر مینگل،کوئٹہ چیمبر کے سابق صدر ڈاکٹر ارشاد علی شاہ،شرباز خان،سید تیمور،ملک محمد اسحاق اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاکہ کاروباری برادری ملک کے ماتھے کا جومر ہیں،تمام جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ملک ترقی صرف اور صرف کاروباری برادری سے ہی وابستہ ہے۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ڈاکٹر محمد ارشد نے تجویز دیتے ہوئے کہاکہ عید سے پہلے خریداری کی اجازت کیلئے بازار سات دن چوبیس گھنٹے کھولے جائیں۔ اگر حکومت سات دن چوبیس گھنٹے کاروبار کھول دے تو کسی ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی ضرورت نہیں پڑئے گی۔پاکستان، افغانستان اور ایران کے ساتھ تجارت کے لیے زمینی رابطوں کو ہمیشہ کے لئے کھولا جائیں اس کے لئے بھی دنوں کی پابندی ختم کی جائے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور ایف پی سی سی آئی کوئٹہ کا دورہ بھی کروں گا اور کاروباری برادری کے مسائل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا۔

گورنر ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -