بزدار حکومت کو مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بنانے کا کوئی شوق نہیں: مسرت جمشید چیمہ

بزدار حکومت کو مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بنانے کا کوئی شوق نہیں: مسرت جمشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے، پیپلز پارٹی کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے سے آل پارٹیز کانفرنس کو سپانسرڈکر کے بلاول زرداری کی رونمائی کرنا چاہتی ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کا دفاع کرنیوالوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر کم ہو رہی ہے،آج 17جولائی کو پلانٹ فار پاکستا ن ڈے کی مناسبت سے صوبہ بھر میں 4لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے جبکہ موسم برسات میں 37ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ (ن) میں فارورڈ بلاک بنانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ لیگی اراکین نے خود کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حلقوں کے مسائل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی یہ بھی بر ملا کہہ رہے ہیں کہ نام نہاد خادم اعلیٰ اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنا بھی اپنی توہین سمجھتے تھے جبکہ وزیرا علیٰ سردار عثمان بزدار نہ صرف عجز و انکساری سے ملاقات کرتے ہیں بلکہ مسائل کو بھی توجہ سے سنتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست اپنے اعمالوں کی وجہ سے اس نہج پر پہنچی ہے۔ اب کرپشن کے بل بوتے پر سیاست میں آگے بڑھنے کے راستے بند ہو گئے ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -