شیری رحمان کا غلام سرور خان اور سول ایوی ایشن کے متعلقہ افراد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

شیری رحمان کا غلام سرور خان اور سول ایوی ایشن کے متعلقہ افراد سے مستعفی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان اور سول ایوی ایشن کے متعلقہ افراد سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ایوی ایشن اور وزیر کے بیانات میں کھلا تضاد ہے،کمیٹی میں جواب نہیں دیا گیا کہ جعلی لائسنسز کی تفتیش کون کر رہا ہے،کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے، جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ابھی ہمیں بتایا گیا لائسنسز جعلی نہیں،جبکہ وزیر کہتے ہیں ان میں کچھ جعلی اور کچھ مشکوک لائسنسز ہیں،سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اور سول ایوی ایشن کے متعلقہ ذمہ دار مستعفی ہو جائیں۔
مستعفی

مزید :

صفحہ آخر -