سرکاری حج سکیم کے درخواستگزار بینکوں سے رقم جلد نکلوا لیں، وزارت مذہبی امور

  سرکاری حج سکیم کے درخواستگزار بینکوں سے رقم جلد نکلوا لیں، وزارت مذہبی امور

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواست گزاروں کو واجبات واپس لینے کی ہدایات دوبارہ جاری کر دی،حج درخواست گزار جلد سے جلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوا لیں،تمام نامزد بینکوں کو 28 جولائی تک رقوم کی واپسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات کر دی ہیں،وزارت نے بینکوں میں پیسے رکھنے یا نیا اکاؤنٹ کھلوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی،تمام نامزد بینک بلا کٹوتی تمام واجبات ادا کرنے کے پابند ہیں،وزارت تمام عازمینِ حج کو رقوم کی باسہولت واپسی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطے میں ہے،کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں صارفین مذہبی امور کے شکایات نمبر پر رابطہ کریں۔

رقم

مزید :

صفحہ آخر -