ٹائیگر فورس اپوزیشن کے اعصاب پر بری طرح سوار ہے، عثمان ڈار

  ٹائیگر فورس اپوزیشن کے اعصاب پر بری طرح سوار ہے، عثمان ڈار

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس لیگی رہنماؤں کے اعصاب پر بری طرح سوار ہو چکی ہے،حکومت پر تنقید کیلئے کچھ نہیں مل رہا تو ٹائیگر فورس پر سیاست شروع کر دی،ٹائیگر فورس سے ڈرنے کی نہیں اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ رضا کاروں کو چند ماہ کیلئے نہیں ملک کے مستقبل کیلئے ذمہ داری دی گئی۔ 10 لاکھ نوجوانوں کا جذبہ آپ کی سوچ اور بیانات سے بہت اوپر ہے۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -