ایران،بوشہر کی بندرگاہ پر کھڑے 7بحری جہازوں میں آتشزدگی

  ایران،بوشہر کی بندرگاہ پر کھڑے 7بحری جہازوں میں آتشزدگی

  

تہران (این این آئی)ایران کے شہر بوشہر کی بندرگاہ پر کھڑے7بحری جہازوں میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جہازوں سے اٹھتا سیاہ دھواں دور تک کے علاقوں سے دیکھا گیا۔آگ لگنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔یاد رہے ایران میں پچھلے کچھ عرصے میں جوہری اور صنعتی تنصیبات کے نزدیک دھماکوں اور آگ لگنے کے کئی وا قعا ت رونما ہو ئے ہیں۔

بحری جہاز آتشزدگی

مزید :

صفحہ آخر -